Live Updates

طاہر القادری نے عمران خان کے منصوبے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

منگل 19 اگست 2014 01:58

طاہر القادری نے عمران خان کے منصوبے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ عمارتوں پر قبضہ کرنا ، عمارتوں میں گھسنا ہمارا عمل نہیں ہو گا ، کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمارتوں کو توڑنا، اندر گھسنا اور قبضہ کرنا ہمارے پلان کا حصہ نہیں ہے، آئی ایس پی آر کا بیان قابل تحسین ہے ، ہمارا انقلاب مارچ ریاست کی عمارتوں کے اندر گھسنا نہیں ہے ، ہم عمارتوں میں گھسیں گے ہی نہیں تو تقدس پامال ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پارلیمنٹ کے سامنے اپنے سٹیج بنائیں گے ، اپنے سٹیج پر عمران خان کو خوش آمدید کہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :