Live Updates

عمران خان نے کل شام تک وزیراعظم ہاوٴس میں گھسنے کی دھمکی دے دی

منگل 19 اگست 2014 00:23

عمران خان نے کل شام تک وزیراعظم ہاوٴس میں گھسنے کی دھمکی دے دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریڈ زون میں داخلے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کل تک نواز شریف نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ نہ دیا تو وہ وزیراعظم ہاوٴس میں گھس جائیں گے۔

(جاری ہے)

ریڈ زون میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر نواز شریف نے کل وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ نہ دیا تو وہ وزیراعظم ہاوٴس میں گھس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل رات تک8بجے تک دھرنا دیں گے استعفیٰ نہ دیا تو وزیراعظم ہاوٴس چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب پولیس اور فوج بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات