آج شام 5 بجے عوامی پارلیمنٹ لگے گی، ڈاکٹر طاہر القادری کا دھرنے سے خطاب

پیر 18 اگست 2014 01:11

آج شام 5 بجے عوامی پارلیمنٹ لگے گی، ڈاکٹر طاہر القادری کا دھرنے سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انقلاب اب ملتوی یا موخر نہیں ہوسکتا بلکہ پاکستان اور عوام کی تقدیر بدل کر رہے گا۔انہوں‌ نے آج شام 5 بجے عوام کی پارلیمنٹ‌لگانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کی مہلت ختم ہونے کے بعد انقلابی مارچ کے دھرنے میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے،قوم اٹھے اور فرعون کے ایوانوں کی طرف بڑھے اور میرا اشارہ سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ انقلاب ملتوی یا موخر نہیں ہوسکتا بلکہ پاکستان اور کروڑوں غریب عوام کی تقدیر بدل کر رہے گا۔