سول نافرمانی کا اعلان، سینیٹ میں پی پی اور اے این پی کی تحریک التواء جمع

پیر 18 اگست 2014 17:36

سول نافرمانی کا اعلان، سینیٹ میں پی پی اور اے این پی کی تحریک التواء ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے عمران خان کی سول نافرمانی کے اعلان پر سینیٹ میں بحث کیلئے تحریک التواء جمع کرادی گئی۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ سول نافرمانی کے اعلان سے جمہوریت پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں، یہ فوری نوعیت کا معاملہ ہے، آج ہی بحث کرائی جائے۔

پی پی پی اور اے این پی کی تحریک التواء پر سینیٹر حاجی عدیل، سینیٹر فرحت اللہ بابر و دیگر کے دستخط ہیں۔

متعلقہ عنوان :