حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، سراج الحق

پیر 18 اگست 2014 17:34

حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، سراج الحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، کوشش ہے قومی سطح پر اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی بن جائے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ثالث کا کردار جاری رکھنا چاہتے ہیں تاہم حکومتی کميٹی ميں شموليت کا فيصلہ نہيں کیا، احساس ہے وقت کم ہوتا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے قومی سطح پر اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی بن جائے، مسائل کے حل کيلئے اپوزيشن کميٹی بہتر کردار ادا کرسکے گی، بحران جلد حل کرنا چاہتے ہیں۔