وزارت داخلہ نے پولیس کوریڈ الرٹ جاری کردیا ‘ریڈ زون میں تمام سرکاری عمارتوں پرشارپ شوٹرتعینات

پیر 18 اگست 2014 16:53

وزارت داخلہ نے پولیس کوریڈ الرٹ جاری کردیا ‘ریڈ زون میں تمام سرکاری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) وزارت داخلہ نے پولیس کوریڈ الرٹ جاری کردیا،ریڈ زون میں تمام سرکاری عمارتوں پرشارپ شوٹرتعینات کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے دھرنا کے شرکاء اور کسی بھی ممکنہ اقدام کے پیش نظروزارت داخلہ نے پولیس کو ریڈ الرٹ جاری کردیا ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے تین حصار بنانے کی ہدایت کردی گئی۔ پہلے حصارمیں وفاق اورپنجاب پولیس ‘ دوسرے حصارمیں ایف سی اوررینجرز اہلکار تعینات ہوں گے،جبکہ تیسرے حصارمیں سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج کوسونپ دی گئی ہے۔