انتخابی نتائج پر ہمیں بھی تحفظات ہیں،یوسف رضا گیلانی
پیر 18 اگست 2014 15:17
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومتیں دھرنوں سے نہیں، اپنی غلطیوں سے جاتی ہے، ملک میں موجودہ سیاسی بحران ن لیگ کی قیادت کے باعث پیش آیا۔
(جاری ہے)
لاہور میں میڈیا سے گفت گو میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حالات اور واقعات کو بات چیت اور مذاکرات سے حل کیا جائے، انتخابات پر بہت سے لوگوں کو تحفظات تھے، ہمیں بھی انتخابی نتائج سے متعکق شکایت تھی، تاہم موجودہ صورت حال نازک ہے، جس بات چیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے، ملک اس وقت کسی ایسی تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
عمران خان کی جانب سے دی گئی سول نافرمانی کی کال پر گیلانی ن لیگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران ن لیگ کی قیادت کے باعث پيدا ہوا، مذاکرات کے ذریعے ہی معاملات کو حل کیا جاسکتا ہے،سیاست میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات پر ہمیں بھی تحفظات ہیں، تاہم حالات کو اس نہج پر لانا حکمرانوں کی نااہلی ہے، حکومتیں دھرنوں سے نہیں اپنی پیدا کردہ غلطیوں سے جاتی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.