سول نافرمانی روکنے کیلئے درخواست دائر

پیر 18 اگست 2014 12:59

سول نافرمانی روکنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) ملک میں سول نافرمانی،آزادی،انقلاب مارچ اور دھرنے روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئینی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سول نافرمانی، انقلاب، آزادی مارچ اور دھرنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ مظاہرین کا یہ اقدام خونریزی اور خطرناک نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔ عدالت ان اقدامات کو غیر آئینی قرار دے کر روکنے کا حکم دے۔ ریاست کے تمام آئینی اور انتظامی سربراہان کو ماورائے آئین اقدام سے باز رہنے اور احتجاجی مارچ کو ریڈ زون میں داخلے سے روکنے کا حکم بھی جاری کیا جائے۔ س