لاہور،ادارہ منہاج القرآن کو بھیجاگیا90کروڑ کا ٹیکس معطل

پیر 18 اگست 2014 12:05

لاہور،ادارہ منہاج القرآن کو بھیجاگیا90کروڑ کا ٹیکس معطل

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے منہاج القرآن کو بھجوائے گئے 70 کروڑ روپے کے ٹیکس کی ادائیگی کے نوٹس پر حکم امتناع جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نو جولائی کو ایف بی آر کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ادارے منہاج القرآن کو ستر کروڑ روپے ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس بھیجا تھا، جس کے خلاف ادارے منہاج القران کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ادارہ مناہج القران ایک ویلفیئر ادارہ ہے، اورخیراتی ادارے پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا، لہذاً اس کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔



دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایف بی آر کے نوٹس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا، علاوہ ازاں لاہور ہائی کورٹ نے ایف بی آر کو منہاج القرآن سے ٹیکس کی کسی قسم کی بھی ریکوری سے روک دیا ہے، ہائی کورٹ کی کمشنر ان لینڈ ریونیو کو معاملے پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی، اور ریمارکس دیئے کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے فیصلے تک نوٹسز معطل رہیں گے۔ سم

متعلقہ عنوان :