اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو اننگز اور 244 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
اتوار 17 اگست 2014 23:19
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) انگلینڈ نے اوول ٹیسٹ میں بھارت کو اننگز اور 244 رنز سے عبرتناک شکست دیے کر 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی جب کہ ایک میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا۔لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں بھارتی ٹیم نے تیسرے روز ہی انگلش ٹیم کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، تیسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو انگلش بلے باز جوئے روٹ 92 اور کرس جورڈن 19 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، مہمان ٹیم کی بولنگ انگلش بلے بازوں کا کچھ نہ بگاڑ سکی اور پہلی اننگز میں انگلش ٹیم نے جوئے روٹ کے 149 رنز کی بدولت پہاڑ جیسے 486 رنز بنا کر مہمان ٹیم پر 338 رنز کی برتری حاصل کی۔
جواب میں بھارتی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار رہی اور کوئی بلے باز وکٹ پر اعتماد سے نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔(جاری ہے)
مہمان ٹیم کے ابتدائی دونوں بلے باز 9 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، گوتم گمبیر 3 اور مورالی وجے 2 رنز بنا سکے جبکہ مجموعی طور پر 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے، چیتشور پجارا 11، ویرات کوہلی 20، اجنکا ریہانے 4، روی چندر ایشونت 7، بھونیشور کمار 4، ورون ارون ایک ، ایشانت شرما 2 رنز بنا سکے جبکہ کپتان دھونی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمس انڈریسن 2، اسٹراٹ براڈ اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اوول ٹیسٹ میں شاندار 149 رنز بنانے والے جوئے روٹ کو مین آف دی میچ جبکہ جیمس انڈریشن اور بھونیشور کمار کو مشترکہ طور پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دبئی میں کراٹے کے مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.