Live Updates

مطالبات غیر آئینی ہیں، عمران خان نظر ثانی کریں، اسحاق ڈار

اتوار 17 اگست 2014 21:41

مطالبات غیر آئینی ہیں، عمران خان نظر ثانی کریں، اسحاق ڈار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ عمران خان کے مطالبات غیر آئینی اور غیر جمہوری ہیں، پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے، احتجاج کرنیوالوں کے مقاصد کیا ہیں؟، آئی ایم ایف نے سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے ٹیلی فون پر دبئی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک معاشی طور پر ترقی کررہا ہے، احتجاج کرنے والوں کے مقاصد کیا ہیں؟، پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کا ایجنڈا فیل ہوگیا، پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے، دھرنوں نے پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

وہ کہتے ہیں کہ عمران خان کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے، دھرنوں کے باعث آئی ایم ایف والے حیران ہیں کہ اسلام آباد میں کیا ہورہا ہے، عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :