Live Updates

عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کر دیا

اتوار 17 اگست 2014 20:37

عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کر دیا

آسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین. 17 اگست 2014) عمران خان نے اسلام آباد میں اپنی زندگی کی سب سے ’’بڑی‘‘ تقریر میں عوام کو سول نافرمانی کی طرف اکساتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ پولیس والے مارے جائیں، اسلئے وہ ریڈ زون کی طرف نہیں جائیں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ پوری قوم نہ کوئی ٹیکس دیں، نہ بجلی کے بل دیں، اور نہ ہی گیس کا بل دیں۔

اس طرح حکومت کی کمر ٹوٹ جائے گی۔

(جاری ہے)

کہتے ہیں کہ آج سے ٹیکس، بجلی اور گیس کے بل نہیں بھریں گے، پوری قوم اس تحریک میں ہمارا ساتھ دے۔آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف دھاندلی سے منتخب ہوکر آئے جب چوری پکڑی جاتی ہے تو آئین کے پیچھے چھپ جاتا ہے، انہیں قانون کے مطابق پکڑا نہیں جاسکتا، پوری قوم کو کہتا ہوں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور سرحد کے عوام ٹیکس، بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی بند کردی۔تاجربرادری بھی ٹیکس نہ دے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :