خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی اسمبلی تحلیل کرنے کے خلاف ڈٹ گئے،وفاقی حکومت جائے یا نہ جائے خیبر پختونخواہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے،پرویز خٹک

اتوار 17 اگست 2014 19:35

خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی اسمبلی تحلیل کرنے کے خلاف ڈٹ گئے،وفاقی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک اسمبلی تحلیل کرنے کے خلاف ڈٹ گئے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت جائے یا نہ جائے خیبر پختونخواہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تحریک انصاف کے خصوصی اجلاس میں وزیراعلی پرویز خٹک نے عمران خان سمیت اعلی قیادت پر واضح کیا کہ تحریک انصاف پختونخواہ اسمبلی کی تحلیل پر متفق نہیں ہیں اس لئے اسمبلی کی تحلیل کی باتیں اب ختم ہوجانی چاہیں۔

انہوں نے عمران خان سے استدعا کی کہ اس حوالے سے تمام تر اندیشہ ختم کرنے کے لئے پارٹی پالیسی بیان بھی جاری کیا جائے تا ہم عمران خان سمیت کسی بھی رہنما نے تاحال اس پر کوئی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پرویز خٹک بار بار اسمبلی کی تحلیل نہ کرنے کی بات کرتے رہے اور یہی یقین دہانی انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو بھی کرائی ہے کہ اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :