وزیراعظم اپنی حکومت کے چند گھنٹے جاتی امرا میں گزارنا چاہتے ہیں، طاہر القادری

اتوار 17 اگست 2014 18:19

وزیراعظم اپنی حکومت کے چند گھنٹے جاتی امرا میں گزارنا چاہتے ہیں، طاہر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہے کہ لگتا ہے وزیراعظم نواز شریف چند دن یا چند گھنٹے جاتی امرا محل میں بیٹھ کر حکومت چلانا چاہتے ہیں جب کہ عوامی تحریک کے پیش کردہ 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کے لئے تمام وسائل ملک میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے سہروردی روڈ پر انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایوان وزیراعظم چھوڑ کر لاہور جاچکے ہیں اور لگتا ہے کہ وزیراعظم اپنی حکومت کے چند گھنٹے جاتی امرا میں ہی گزارنا چاہتے ہیں۔

موجودہ نظام کے تحت کوئی کرپشن ختم نہیں کرسکتا اور ماضی کی نام نہاد حکومتیں ملکی مسائل حل نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر سوال اٹھایا گیا کہ عوام کے معاشی مسائل کے حل کے لئے وسائل کہاں سے آئیں گے، ایسے افراد کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے اپنے ماہرین کے ساتھ مل کر اس پر 2 سال ریسرچ کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل پاکستان میں موجود ہیں اور اس کے لئے ایک روپے کا قرض بھی باہر سے لینا نہیں پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :