کولمبو ٹیسٹ ،پاکستان مشکلات کا شکار،127رنز پر7وکٹیں گر گئیں

اتوار 17 اگست 2014 18:19

کولمبو ٹیسٹ ،پاکستان مشکلات کا شکار،127رنز پر7وکٹیں گر گئیں

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ایک مرتبہ پھر مشکلات کا شکار ہوگئی ہے،سری لنکا کی جانب سے 271 رنزکے ہدف کو پورا کرنے کی کوشش میں آدھی ٹیم صرف 50رنزپر پولین لوٹ گئی ، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 144رنز درکار ہیں اور اسکی 3 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

(جاری ہے)

کولمبو ٹیسٹ کا چوتھے دن ، سری لنکا دوسری انگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے282رنز بناکرآئوٹ ہوگئی ،پاکستان کو جیتنے کیلئے 271رنز کا ہدف دیا،مہلا جے وردنے اور سنگاکارا نے ففٹی اسکور کی،پاکستان کے سعید اجمل اور وہاب ریاض نےتین تین وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں پاکستان ٹیم کا آغاز بہت ہی برے انداز میں ہوا ،خرم منظور10 ،احمد شہزاد8 ،اظہر علی10،یونس خان8 ،مصباح الحق3 ،اسد شفیق32اور عبدلرحمان5رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے،ایک مرتبہ پھر سرفراز احمد نے پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 38 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں،انکا ساتھ وہاب ریاض دے رہے ہیں جو 2 رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں،پاکستان کو جیتنے کیلئے 144رنز کی ضرورت ہے اور اسکی 3وکٹیں باقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :