نواز شریف زندگی کے مشکل ترین دور میں داخل،17 اگست سے 20 اکتوبر تک وزیراعظم کیلئے مشکل ترین دن‘ جمہوریت بچانے کیلئے حکومت کی قربانی دے سکتے ہیں‘ شہباز شریف کا برا وقت آنے والا ہے‘ ستارہ شناسوں کی پیشینگوئیاں

اتوار 17 اگست 2014 17:33

نواز شریف زندگی کے مشکل ترین دور میں داخل،17 اگست سے 20 اکتوبر تک وزیراعظم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) معروف ستارہ شناسوں نے علم الاعداد کی روشنی میں آزادی و انقلاب مارچ کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ 17 اگست سے 20 اکتوبر 2014ء کا وقت میاں نواز شریف کیلئے زندگی کا مشکل ترین وقت ہے۔ علم الاعداد کے حساب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے نام کا عدد 8 سیارہ زحل ہے۔

(جاری ہے)

یہ اپنے عدد و سیارے کے حساب سے جس بات کو مقصد حیات بنالیں پھر ہر قیمت پر اسے پورا کرکے دم لیتے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا سیارہ اس وقت مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

شہباز شریف کا برا وقت آنے والا ہے۔ وہ ملک سے باہر جاسکتے ہیں۔ نواز شریف جمہوریت بچانے کیلئے حکومت کی قربانی دے سکتے ہیں۔ ستارہ شناسوں جاوید جے ایم اور ایم ایم ساحل سمیت پانچ ستارہ شناسوں نے پیشینگوئیاں کی ہیں۔ ملکی حالات جلد بہتر ہوجائیں گے۔