Live Updates

تحریک انصاف کے کارکنوں کے خوفناک اقدام اُٹھا لیا، ریڈ زون کی جانب مارچ شروع، پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے ، تصادم کا خطرہ

اتوار 17 اگست 2014 17:03

تحریک انصاف کے کارکنوں کے خوفناک اقدام اُٹھا لیا، ریڈ زون کی جانب مارچ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے کارکنوں نے ریڈ زون کی طرف مارچ کرنا شروع کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑے ہوئے ہیں اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے کارکنوں نے کشمیر روڈ سرینا چوک میں موجود تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد علاقہ میں پہنچ گئی ہے اور تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم کا خطرہ ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ آج دوپہر 3بجے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے بعد ازاں انہوں نے شام6بجے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات