شرکاء پرامن نہ رہے تو سختی سے نمٹیں گے، وزیر ریلوے سعد رفیق،مسلم لیگ (ن) کی کور کمیٹی نے مارچوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک حکمت عملی وضع کرلی ،کمیٹی نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے مطالبات کا جائزہ لینے کیلئے تین اجلاس منعقد کیے ہیں ،سعد رفیق

اتوار 17 اگست 2014 13:37

شرکاء پرامن نہ رہے تو سختی سے نمٹیں گے، وزیر ریلوے سعد رفیق،مسلم لیگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خبردار کیا ہے کہ لانگ مارچ میں شامل شرکاء نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی تو ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں سعد رفیق نے شرکاء کو ہدایت کی ہے کہ وہ پر امن رہیں اور ریڈ زون میں داخلے کی کوشش نہ کریں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کور کمیٹی نے مارچوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک حکمت عملی وضع کی ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے مطالبات کا جائزہ لینے کیلئے تین اجلاس منعقد کیے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ متعلقہ جماعتوں سے بات چیت ایک دو روز میں شروع ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان مسلسل اپنے مطالبات تبدیل کرتے رہتے ہیں اور ان میں سے اکثر کے سیاسی مقاصد ہیں۔