عوام نے احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا، شہباز شریف

ہفتہ 16 اگست 2014 11:52

عوام نے احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اگست 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کا مطالبہ غیر آئینی ہے، عوام نے احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے، سونامی مارچ کی طرح دھرنا بھی ناکامی کا شکار ہو گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بے وقت کے انقلاب اور مارچ سے ملکی معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے، منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، سیاست میں مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جا تا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ دینے اور دوبارہ انتخابات کرانے کے لئے دھرنا دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :