آزادی مارچ میں شامل گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق ، 13 زخمی

جمعہ 15 اگست 2014 01:43

آزادی مارچ میں شامل گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق ، 13 زخمی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شامل ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق آزادی مارچ میں شریک پی ٹی آئی کارکنان کی ویگن تیز رفتاری کے باعث راولپنڈی کے علاقے شکرپڑیاں کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے سڑک پر پھسلن کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کے فوری بعد مارچ میں شریک دیگر کارکنان نے زخمیوں اور لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر کو ہاتھوں اور پاؤں میں فریکچر آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کا آزادی مارچ 14 اگست کو لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوا تھا جس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے شریک ہیں جبکہ اسلام آباد میں بارش کے باعث کارکنان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

متعلقہ عنوان :