شہباز شریف نے موٹروے میں ڈالرز میں کک بیکس لئے، میجر ریٹائر خالد کا انکشاف ،گرفتاری کے بعد اٹکے قلعے میں نوازشریف،سیف الرحمان سارے روتے تھے کہ ہمیں کسی بھی طرح یہاں سے نکالو، شریف برادران جس طرح ملک چلاتے ہیں اس طرح کوئی گھر بھی نہیں چلاتا، نوازشریف کے سابق اے ڈی سی کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

جمعہ 15 اگست 2014 00:26

شہباز شریف نے موٹروے میں ڈالرز میں کک بیکس لئے، میجر ریٹائر خالد کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف کے سابق اے ڈی سی میجر ریٹائر خالد نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف نے موٹروے میں ڈالرز میں کک بیکس لئے، گرفتاری کے بعد اٹکے قلعے میں نوازشریف،سیف الرحمان سارے روتے تھے کہ ہمیں کسی بھی طرح یہاں سے نکالو، شریف برادران جس طرح ملک چلاتے ہیں اس طرح کوئی گھر بھی نہیں چلاتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے میجر ریٹائر خالد نے کہا کہ شریف برادران جس طرح ملک چلاتے ہیں اس طرح کوئی گھر بھی نہیں چلاتا یہ تو کہتے ہیں کہ کھانے کو ہضم کرنے کیلئے اور کھاؤ انہوں نے کہا کہ قوم سے کہا گیا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات خود برداشت کروں گا لیکن نوازشریف نے کبھی بھی وزیراعظم کے بل ادا نہیں کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے موٹروے میں ڈالرز میں کک بیکس لئے جو انہوں نے پاکستان میں ہی لئے تھے،اعظم ہوتی اور شہبازشریف نے موٹروے میں پیسے کھاتے تھے،کی تیسری لائن میں خرابی آگئی تھی اور میں نے سیکٹری اکرم شیخ کو حاضر کیا اورکہا کہ یہ خراب کیوں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر کو ہونے والے کو سے قبل ان کے گھر کے بندے خیام قیصر جو کہ ان کا پی ایس او تھا،وہ ان کے بیڈروم سے ساری باتیں ٹیپ کرکے جنرل مشرف کو پہنچاتے تھے ان کے علاوہ بیڈ روم میں کوئی نہیں جاسکتا ہے اور جب کو ہوئی توخیام قیصر نے مجھے کہا کہ ابھی تک فوج نہیں آئی جو اس وقت یو اے ای میں ہائی کمشنر تھے۔

انہوں نے کہا کہ12اکتوبر کو پہلے جنرل جاوید آئے جنہوں نے ایکشن لیا بعد میں جنرل محمود اور10کور کے کمانڈر آئے تھے جن کے ساتھ کمانڈوز تھے،میاں صاحب کے ہاتھ میں فون تھا،انہوں نے کہا فون نیچے رکھیں ،بریگیڈےئر جاوید نے کہا کہ یہ وزیراعظم ہیں تو کمانڈو نے انہیں بٹ مارا تھا،چوہدری نثار اس سے10 منٹ پہلے وہاں سے نکل گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سیف الرحمان سمیت سارے لوگ اٹک قلعے میں روتے تھے اور کہتے تھے کہ ہمیں یہاں سے نکالو میں نے شریف برادران کو ملک سے باہر بھیجنے کی کوششوں میں کردار ادا کیا بعد میں مجھے ان سے نہ ملنے کو کہا گیا لیکن میں انہیں جدہ ملنے گیا تھا۔