صدر ،وزیراعظم کا خیبرپختونخواہ میں بارش سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار، وزیراعظم کا جا ں بحق افراد کے لیے تین تین لاکھ اورزخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان

جمعہ 15 اگست 2014 23:58

صدر ،وزیراعظم کا خیبرپختونخواہ میں بارش سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے خیبرپختونخواہ میں جمعہ کے روز طوفانی بارش سے ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو فور ی طور پرزخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا بارش سے جاں بحق افراد کے لیے تین تین لاکھ اورزخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی رقم امداد کے طور پر دینے کا اعلان کیاہے۔این ڈی ایم اے کو امدادی کاروائیوں میں مدد کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :