وزیراعظم کےاستعفیٰ دینےیامڈٹرم الیکشن کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، شہباز شریف

جمعہ 15 اگست 2014 14:38

وزیراعظم کےاستعفیٰ دینےیامڈٹرم الیکشن کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، شہباز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے استعفٰی دینے یا وسط مدتی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملک کسی انارکی یا افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے گٹھ جوڑ سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، ٹیکنو کریٹ حکومت کا مطالبہ کر کے غیرجمہوری اور غیرآئینی طرزعمل کا مظاہرہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں تحریک انصاف کی قیادت نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، حکومت ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بدترین کارکردگی چھپانے کی آڑمیں احتجاج کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :