آزادی مارچ پر حملے سے ملک میں خانہ جنگی کا آغاز ہو چکا، شیخ رشید
جمعہ 15 اگست 2014 14:23
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر پولیس کی موجودگی میں حملے ملک میں خانہ جنگی کا آغاز ہو چکا ہے، اب فوج کو مداخلت کرنی ہی پڑے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب ہمارا قافلہ گجرانوالہ میں شریف پورہ سے گزر رہا تھا کہ قافلے کی سیکیورٹی پر تعینات ایلیٹ فورس کی ڈیوٹیاں تبدیل کر دی گئیں، ابھی میں عمران خان کو اس خطرے کے بارے میں آگاہ ہی کر رہا تھا کہ اچانک ہم پر حملہ ہو گیا، ہم پر پتھر برسائے گئے اور ہمارے کنٹینر کی تاریں کاٹ دی گئیں، ہمارے کارکنوں کو زخمی کر دیا گیا، ہم پر وقفے وقفے سے 4 بار حملہ کیا گیا اور ہماری 3 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جب کہ متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
(جاری ہے)
شیخ رشید نے کہا کہ پہلے تو مجھے شک تھا کہ کہیں یہ قربانی کا بکرا بھاگ نہ جائے لیکن اب یقین ہو چکا ہے کہ یہ قربانی ہر حال میں ہو کر رہے گی، یہ کھلی لاقانونیت ہے، حکومت کی نالائقی اور نا اہلی انھیں مروائے گی۔ انھوں نے کہا کہ آزادی مارچ پر حملے سے ملک میں خانہ جنگی کا آغاز ہو چکا ہے، یہ خانہ جنگی کا عمل حکمرانوں کے اقتدار کا خاتمہ کر کے رہے گا اور اب فوج کو مداخلت کرنی ہر پڑے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.