Live Updates

تحریک انصاف کو آبپارہ چوک میں جلسے کی اجازت مل گئی

جمعہ 15 اگست 2014 11:31

تحریک انصاف کو آبپارہ چوک میں جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست 2014ء) دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو آبپارہ چوک میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کی وجہ سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ پر کافی دباؤ تھا اور ضلعی انتظامیہ کے چیف کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے عمران خان اور طاہر القادری کو خط لکھا گیا تھا جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اجازت ملنے کے بعد ہی اسلام آباد میں جلسہ کرسکیں گے جس پر گزشتہ شام تحریک انصاف کے عہدیداران نے بذریعہ فون انتظامیہ سے این او سی کے لئے رجوع کیا جس پر انتظامیہ نے آبپارہ چوک پر جلسے کی اجازت دے دی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تحریک انصاف کے جلسے کا اسٹیج آبپارہ چوک پر لگے گا، شرکا کو آبپارہ سے زیرو پوائنٹ تک جمع ہونے کی اجازت ہوگی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے پارکنگ کے لئے زیرو پوائنٹ سے فیض آباد کی گرین بیلٹ والی جگہ کی اجازت دی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات