Live Updates

عمران خان کے بیٹے لندن میں ہیں

جمعرات 14 اگست 2014 01:07

عمران خان کے بیٹے لندن میں ہیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) عمران خان کے بیٹے لانگ مارچ کا حصہ نہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کا مارچ میں شامل ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ قاسم اور سلیمان اس وقت لندن میں ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ دونوں لڑکے پاکستان سے لندن 10 اگست کو روانہ ہوئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ کو ان کے بھانجے کے حوالے سے غلط فہمی ہوئی کہ وہ ان کا بیٹا ہے جبکہ عمران خان کے بھانجے کے کنٹینر سے گرنے کی خبروں میں بھی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :