اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکن زیرو پوائنٹ پر جمع

جمعرات 14 اگست 2014 01:07

اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکن زیرو پوائنٹ پر جمع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے ہزاروں پرجوش کارکنان اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ پر جمع ہو گئے ہیں۔ان افراد میں خیبر پختونخوا کے لوگوں کی اکثریت ہے۔

(جاری ہے)

زیرو پوائنٹ پر موجود افراد میں اکثریت مردوں کی ہے جبکہ چند خواتین اور بچے بھی موجود ہیں۔اسلام آباد اور پنجاب کے پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد اس وقت زیرو پوائنٹ پر موجود ہے مگر ماحول انتہائی پر امن ہے۔