عوام کے مسائل کا حل مڈٹرم انتخابات میں نہیں ہے ،مولانا فضل الرحمن

جمعرات 14 اگست 2014 21:27

عوام کے مسائل کا حل مڈٹرم انتخابات میں نہیں ہے ،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) جے یو آئی کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل مڈٹرم انتخابات میں نہیں ہے اسی وجہ سے جے یو آئی اور دیگر جماعتیں مڈٹرم انتخا بات کی مخالف ہیں جمہوری عمل کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اور اسی کے لیئے کوشاں ہیں مر کزی میڈیا سیل کے مطابق وہ پارٹی راہنماؤں مو لا نا عبد الغفور حیدری ،مو لا نا محمد امجد خان ،مولانا قاری فیاض الرحمن، مو لا نا مفتی ابرار احمد سے گفتگو کر رہے تھے مو لا نا فضل الر حمن نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ تجویز غیر جمہوری اور مضحکہ خیز ہے انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل چلتا رہنا چاہیے جمہوری گاڑی کے آگے سپیڈ بریکر لگا نے والے یا درکھیں کہ گاڑی کا حادثہ ہوا تو پھر سب متا ثرہو ں گے عوام کا منڈیٹ کا حترام ہو نا چاہیے انہوں نے کہا کہ کسی ڈبل مارچ کا امکان نہیں ہے مو لا نا نے کہا کہ نئے انتخا بات کا امکان بھی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل سب سے بڑا مسئلہ ہے اسی کی طرف تو جہ کر نا حکومت کی اولین ذمے داری ہے لیکن مسائل کا حل پار لیمنٹ میں ہو نا چاہیے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ کسی بھی غیر جمہوری اقدام اور مطالبے کے ہم مخالف تھے اور رہیں گے انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حا لات ملک کسی نئے بحران کامتحمل نہیں ہو سکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو حقیقی ازادی نہیں مل سکی ہے قوم انگریزکی غلامی سے نکل کر جا گیر داروں اور سر مایہ داروں کی غلامی میںآ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ملک ملک میں سازش تحت افرا تفری پھلائی جا رہا ہی تمام سیا سی جماعتوں کو جوش کے ساتھ ساتھ ہوش سے کام لینا ہو گا ورنہ ملک کسی بڑے بحران کی طرف چلا جا ئے گاانہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے نزدیک پار لیمنٹ سے باہر کوئی بھی مطالبہ غیر جمہوری ہے فیصلے پارلیمنٹ ہونے چاہیں -

متعلقہ عنوان :