وزیر اعظم کی زیر صدارت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ،ملکی صورتحال کا جائزہ

بدھ 13 اگست 2014 15:51

وزیر اعظم کی زیر صدارت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ،ملکی صورتحال کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) وزیراعظم نواز شریف ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے ، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، جشن آزادی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایوان وزیر اعظم اسلام آباد میں جاری اہم مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء اور مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت شریک ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں احتجاجی مارچ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ اجلاس کے شرکاء عمران خان کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے انتخابی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرانے کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائیگی ، حکومت کی جانب سے جشن آزادی تقریبات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :