آزادی مارچ کوپہلاجھٹکا،جاویدہاشمی آج لائحہ عمل کااعلان کرینگے

بدھ 13 اگست 2014 11:40

آزادی مارچ کوپہلاجھٹکا،جاویدہاشمی آج لائحہ عمل کااعلان کرینگے

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) مسلم لیگ نواز کے کوچے سے نکلنے والے مخدوم جاوید ہاشمی نے ایسی بغاوت کی کہ تحریک انصاف کی صدارت تک جا پہنچے اور آج اپنے ہی کپتان کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے نظر آتے ہیں، قومی اسمبلی سے پہلے خطاب میں انہوں نے نواز شریف کو اپنا لیڈر بھی قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کیلئے والہانہ جذبے کا اظہار جاوید ہاشمی نے موجودہ اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کیا تھا، ساتھ ہی مسلم لیگ کیلئے دل میں محبت کا جذبہ بھی زبان پر آیا تھا۔



جاوید ہاشمی نے اسی خطاب میں کھینچا تانی کے بجائے پرامن جدوجہد کاعزم بھی ظاہر کیا تھا، مخدوم جاوید ہاشمی جب نون لیگ کے کوچے سے نکلے تھے تو باغی کہلائے اور جلسے جلوسوں میں بھی خود کو باغی کے نعروں پر فخر محسوس کرتے۔

آج انھوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان تو نہیں کیا لیکن نواز شریف حکومت گرانے کے معاملے پر کپتان سے بغاوت کے اشارے ضرور مل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :