جاوید ہاشمی نے آزادی مارچ سے خود کو ’آزاد‘ کر لیا، اسلام آباد سے واپس ملتان روانہ ہو گئے... تحریک انصاف کی سختی سے تردید

منگل 12 اگست 2014 01:28

جاوید ہاشمی نے آزادی مارچ سے خود کو ’آزاد‘ کر لیا، اسلام آباد سے واپس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماءجاوید ہاشمی نے اپنے آپ کو آزادی مارچ سے علیحدہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی اس فیصلے کے بعد اسلام آباد سے واپس ملتان روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کے مستعفی ہونے، ٹیکنو کریٹس کی حکومت کے قیام اور پھر الیکشن کا مطالبہ جاوید ہاشمی کی آزادی مارچ سے علیحدگی کی وجہ بنا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کے قوم سے خطاب اور انتخابات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام کے اعلان کے باوجود تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان نے ہر صورت آزادی مارچ کرنے کا اعلان کیا تاہم اس فیصلے پر جاوید ہاشمی کو تحفظات ہیں اور ان 2 وجوہات کی بناءپر ہی انہوں نے خود کو آزادی مارچ سے الگ کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اسلام آباد سے واپس ملتان روانہ ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع نے اُردو پوائنٹ کو بتایا ہے کہ ہاشمی صاحب کے ساتھ کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں، اور یہ خبر محض ایک افواہ ہے