لانگ و انقلاب مارچ ، وفاقی دارالحکومت مکمل طور پر سیل ، داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا کر اور خندقیں کھود کر بند کر دیا گیا ... تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو اسلام آباد میں فیض آباد یا زیرو پوائنٹ تک محدود رکھا جائے گا ... اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے کے لئے ایف نائن پارک کو محفوظ ترین مقام قرار دیا ،وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال...وفاق پنجاب ، آزاد کشمیر پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے 18ہزار سے زائد اہلکار اسلام آباد میں سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے، ریڈ زون میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی تاحکم ثانی بند کر دی گئی
منگل 12 اگست 2014 00:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں لہذا اب لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جائے گاجس کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا کر اور خندقیں کھود کر بند کر دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے لانگ اور انقلاب مارچ کو اسلام آباد میں فیض آباد یا زیرو پوائنٹ تک محدود رکھا جائے گا تاہم اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے کے لئے ایف نائن پارک کو محفوظ ترین مقام قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو رپورٹ دے دی ہے،وفاقی پولیس، پنجاب پولیس، آزاد کشمیر پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے 18ہزار سے زائد اہلکار لانگ مارچ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے،ادھر اسلام آباد میں چودہ اگست کو جشن آزاد ی کی تقریبات اور پریڈ کے موقع پر ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر ریڈ زون میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہے۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عمران خان کے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد لانگ مارچ کو طاقت کے زور پر اسلام آباد میں داخلے سے روکنے کے لئے اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔منگل کی رات سے اسلام آباد کو مکمل طور پر سیل کر لیا گیا ہے جہاں اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا ہے اور خالی کنٹیروں کو مٹی سے بھرنے کے علاوہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر گہری اور چوڑی خندقیں بھی کھودی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مشترکہ مارچ کو فیض آباد تک محدود رکھا جائے گا یا پھر انہیں جلسہ کرنے کے لئے زیرو پوائنٹ پر ایکسپریس ہائی وے پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔دوسری جانب اسلام آبادانتظامیہ اور وزارت داخلہ نے چودہ اگست کے جلسے اور مارچ کے موقع پر ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر ایف نائن پارک کو جلسے کے لئے محفوظ ترین مقام قرار دیا ہے کیونکہ وزارت داخلہ کو اس موقع پر ممکنہ دہشتگردی سے متعلق خفیہ رپورٹ پہلے ہی موصول ہو چکی ہے۔دونوں جماعتوں کے متحدہ لانگ مارچ کے موقع پر اسلام آباد کی سیکیورٹی پر وفاقی حکومت نے خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے جہاں وفاقی پولیس کے دس ہزار، پنجاب پولیس کے چار ہزار، آزاد کشمیر پولیس کے ایک ہزار اور ایف سی کے تین ہزار اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کی بھی دو سے زیادہ کمپیناں اس موقع پر سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گی۔وزارت داخلہ
کی ہدایا ت پر منگل کی رات سے مذکورہ نفری کو سیکیورٹی کے پیش نظر مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ بھاری اضافی نفری کو الرٹ بھی رکھا گیا ہے جسے کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورتحال میں استعمال کیا جا سکے گا جبکہ سیکیورٹی کے پیش نظر اسلام آباد کی فضائی نگرانی بھی سخت کی گئی ہے۔دوسری جانب سے 14اگست کو اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریبات اور پاک فوج کی پریڈ کے موقع پر ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر ریڈ زون کے علاقوں جی فائیو، بری امام اور قائد اعظم یونیورسٹی کے علاقہ میں تاحکم ثانی موبائل فون سرورس اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.