یوم آزادی کی تقریب کل رات 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی ‘وزیر اعظم مہمان خصوصی ہونگے

منگل 12 اگست 2014 13:22

یوم آزادی کی تقریب کل رات 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی ‘وزیر اعظم مہمان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) یوم آزادی کی تقریب13 اگست کی رات 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، مہمانوں کو دعوت نامے بھجوا دئیے گئے ہیں آرمی چیف سمیت مسلح افواج کے سربراہان بھی یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیر اعظم نواز شریف یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ مسلح افواج کے دستے مارچ پاسٹ اورفلائی پاسٹ میں حصہ لیں گے،یوم آزادی کی تقریب کیلئے5 ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔