پارلیمنٹ اورجمہوریت کیجانب میلی نظرسےدیکھنےوالوں کی آنکھیں پھوڑدیں گے، محمود خان اچکزئی

منگل 12 اگست 2014 13:01

پارلیمنٹ اورجمہوریت کیجانب میلی نظرسےدیکھنےوالوں کی آنکھیں پھوڑدیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) پشتون خوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ کسی نے پارلیمنٹ اور جمہوریت خیرات میں نہیں دی، اگر کسی نے نظام کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں پھوڑ دیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ مکڑی کا جالا ہے اور نہ ہی جمہوریت کسی نے خیرات میں دی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ 200 لوگ مارے جائیں اور پورا نظام لپیٹ دیا جائے، آئین اور پارلیمنٹ کو کچھ ہوا تو وفاق نہیں رہے گا، فتویٰ دیتے ہیں کہ آئین کو چھیڑنے والے پر بغاوت کا مقدمہ جائز ہے، آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے مخالفین سے کھلی جنگ کروں گا۔

سربراہ پشتون خواہ عوامی ملی پارٹی نے کہا کہ عمران خان ایوان میں اچھے لگتے ہیں، پارلیمنٹ میں آکر بات کریں، عمران خان کے لشکر میں کچھ کالی ھیڑیں گھس گئیں ہیں جس کی وجہ سے خان صاحب اب امن کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

متعلقہ عنوان :