قرآن اٹھا کر جھوٹ بولنے والا شخص انقلاب کے نام پر دھبہ ہے، شہباز شریف

منگل 12 اگست 2014 12:07

قرآن اٹھا کر جھوٹ بولنے والا شخص انقلاب کے نام پر دھبہ ہے، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فرآن ہاتھ میں اٹھا کر جھوٹ بولنے والا شخص انقلاب کے نام پر دھبہ ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے، آزادی مارچ اور نام نہاد انقلاب کے ذریعے سے ملک میں فساد کی کوشش کی جا رہی ہے، انتشار کی سیاست سے ملک کو معاشی نقصان پہنچ رہا ہے، جمہوری نظام میں مسائل کا حل افہام و تفہیم سے نکالا جاتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قرآن ہاتھ میں اٹھا کر جھوٹ بولنے والا شخص انقلاب کے نام پر دھبہ ہے، منفی سیاست کرنے والے ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ حکومت وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں خوشحالی کی منزل ضرور حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :