کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک

منگل 12 اگست 2014 11:40

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، زندگی کی بازی ہارنے والوں میں کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ کارکن بھی شامل ہیں۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کی گلشن کنیز فاطمہ میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ڈیفنس کے علاقے خیابان مجاہد میں گھریلو جھگڑے پر قومی ایئرلائن کے سابق کپتان نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

دوسری جانب سپرہائی وے پر جنجال گوٹھ میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے،اس کے علاوہ لیاری کے علاقے دریا آباد میں رینجرز اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مطلوب ٹارگٹ کلر ملا نادر مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :