اللہ کی مدد سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہوگا، سربراہ پاک فوج

پیر 11 اگست 2014 17:46

اللہ کی مدد سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہوگا، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اگست 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد اور قوم کی حمایت سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے ضرور ہمکنار ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور آپریشن کے دوران جان کی قربانی دینے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں کور کمانڈرز نے عزم اظہار کیا کہ دہشت گردوں کو نہ تو منظم ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی انہیں دوبارہ کلیئر کرائے گئے علاقوں میں واپس آنے دیں گے۔

کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب پراب تک کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اور آپریشن میں حاصل کامیابیوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد اور قوم کی حمایت سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور ان کامیابیوں کو مستحکم بنانے کے لئے دہشتگردی کے خلاف طویل مدتی اقدامات کئے جائیں گے۔ دہشتگردی کےخلاف قبائلی بھائیوں کی قربانیاں بےمثال ہیں، آئی ڈی پیز کو جلد واپس بھجوایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :