غیر جمہوری اقدام قبول نہیں کریں گے، سراج الحق

پیر 11 اگست 2014 17:20

غیر جمہوری اقدام قبول نہیں کریں گے، سراج الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اگست 2014ء) اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس وقت کم ہوتا جا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں جلتی پر تیل چھڑک پر اپنا حصہ لینے والے لوگ سرگرم ہو چکے ہیں ۔ کوئی غیر جمہوری اقدام قبول نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات پر تحفظات دور کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نےایک ایسا فارمولا دیا تھا جس میں دونوں کا بھرم رہ جاتا ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی۔ محمد نواز شریف کے پاس وقت کم ہوتا جا رہا ہے لیکن امید کی شمع ابھی بجھی نہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا حق ہے حکومت کو فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنٹینرز ہٹا کر راستے کھولنے چاہیں لیکن احتجاج کی آڑ میں ہونے والے کسی بھی غیر جمہوری اقدام کو قبول نہیں کریں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسے لوگ سرگرم ہو چکے ہیں جو جلتی پر تیل ڈال کر اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن حالات سنبھالنے کے لئے درمیانی راستہ نکالنا ہی ہو گا۔ :

متعلقہ عنوان :