Live Updates

نواز شریف ملک میں ترقی و خوشحالی اور عمران خان ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں ‘ وزیر اطلاعات پرویز رشید

پیر 11 اگست 2014 13:43

نواز شریف ملک میں ترقی و خوشحالی اور عمران خان ترقی کا عمل روکنا چاہتے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک میں ترقی و خوشحالی اور عمران خان ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں ‘ نوجوانوں کو عمران خان اور طاہر القادری کے پروپیگنڈے سے ورغلایانہیں جاسکے گا ‘معیشت کے تمام اشاریئے مثبت ہیں ‘ رکاوٹیں پیدا کی گئیں تو ملک کی ترقی کا عمل رْک جائیگا ‘ عمران خان کو انتخابی عمل کے ذریعے اقتدار میں آنے کیلئے دوہزار اٹھارہ تک انتظار کرنا چاہیے۔

ایک انٹرویووزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ فیصلہ لوگوں کو کرنا ہے کہ وہ عمران خان کی راہ اختیار کرکے ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں یا ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیراعظم نواز شریف کا راستہ اختیار کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے امید ظاہر کی کہ نوجوانوں کو عمران خان اور طاہر القادری کے پروپیگنڈے سے ورغلایانہیں جاسکے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ لوگوں نے ان کا بائیکاٹ کردیااور اب وہ دونوں تنہا کھڑے ہیں ۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ جب حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس کو دو بڑے مسائل درپیش تھے ۔ دہشتگردی اور توانائی کی قلت ۔ تاہم حکومت نے ان مسائل سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کئے ۔پرویز رشید نے کہا کہ شمالی وزیرستان سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے فوجی آپریشن شروع کیاگیاہے ۔اْنہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں اور لوگوں نے پرامن ماحول میں عیدالفطر منائی ۔

توانائی کی کمی پر قابو پانے کے بارے میں وزیراطلاعات نے کہا کہ بجلی پید اکرنے کیلئے کئی بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں ۔ اْنہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دس ہزار چار سو میگاواٹ کے کئی اور منصوبوں پر حال ہی میں دستخط ہوئے ہیں ۔ اْنہوں نے کہا کہ یہ منصوبے چین کے سرمائے سے شروع کئے جائیں گے ۔اْنہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتصادی شعبے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہیں عالمی سطح پر تسلیم کیاگیاہے اور دنیا میں پاکستان کی ساکھ بہتر ہوئی ہے بیرون ملک سے بھجوائی جانے والی رقوم میں اضافہ ہوا ہے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔

اْنہوں نے کہا کہ معیشت کے تمام اشاریئے مثبت ہیں اور اگر رکاوٹیں پیدا کی گئیں تو ملک کی ترقی کا عمل رْک جائے گا۔وزیراطلاعات نے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان کو انتخابی عمل کے ذریعے اقتدار میں آنے کیلئے دوہزار اٹھارہ تک انتظار کرنا چاہیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات