آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کل ہوگی، آئی ایس پی آر

اتوار 10 اگست 2014 20:50

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کل ہوگی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کل ہوگی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کل جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہوگی جس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کانفرنس میں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت اور اس میں حاصل ہونے والے اہداف کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :