گال ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

اتوار 10 اگست 2014 17:33

گال ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

گال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو پاکستان کیخلاف دو، صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ گال ٹیسٹ میں پاکستانی کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ سری لنکا کو جیت کے لئے صرف 99 رنز درکار تھے جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لئے۔ سری لنکا کی دوسری اننگز میں مہیلا جے وردھنے نے 26، سنگاکارا 21 اور ڈبلیو یو تھرنگا 12 بنا سکے جبکہ اے ڈی میتھوز 25 اور کے ڈی کے ویٹھنگے 11 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

(جاری ہے)

گال میں جاری سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ایک وکٹ چار رنز کے ساتھ آخری روز کا کھیل شروع کیا۔ نائٹ واچ مین سعید اجمل چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اوپنر احمد شہزاد بھی سولہ رنز کا اضافہ کرکے چلتے بنے۔ اس کے بعد یونس خان دوسری اننگز میں جیسے آئے ویسے چل دئیے۔ وہ صرف تیرہ رنز بنا سکے۔ اظہر علی 41 رنز کا اضافہ کر سکے جس کے بعد ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی۔ کپتان مصباح الحق بھی صرف 28 رنز بنا کر چل دیئے۔ اسد شفیق اور عبدالرحمان بھی زیادہ دیر کیریز پر نہ ٹھہر سکے۔ سری لنکن ٹیم نے نو وکٹوں پر 533 رنز کے ساتھ پہلی اننگز ڈیکلئیر کر دی تھی جبکہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 451 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :