ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، پرویز الہٰی

اتوار 10 اگست 2014 16:46

ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، پرویز الہٰی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہےکہ حکمرانوں نےماڈل ٹاؤن کوغزہ بنادیاہے،پنجاب حکومت نے احتجاج کرنےوالوں پراسرائیل کی طرح مظالم ڈھائے۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالہٰی نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کادن ضرب عضب کے شہداکےلیےوقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں،جمہوریت میں بنیادی حقوق نہیں چھینےجاتے،پنجاب حکومت نےماڈل ٹاؤن کے رہائشیوں کوگھروں میں قیدکردیاہے۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ خطرات کے باوجود ہماری سیکیورٹی ہٹادی گئی ہے،خداناخواستہ کوئی واقعہ پیش آیاتوذمےداری نوازشریف اورشہبازشریف پرعائدہوگی۔

متعلقہ عنوان :