بھارت پاکستان سے کوئلہ لیکر اسے بجلی فراہم کرے گا، انڈیاپاکستان مشترکہ بزنس فورم میں اتفاق،دونوں ممالک کے درمیان سب سے بڑی نان ٹیرف رکاوٹ ویزا کا معاملہ ہے، ،یاورعلی شاہ، بھارت کو ایم ایف این کا درجہ دینے کے حوالے سے کام مکمل ہوچکا ہے، صرف وقت کا انتظار ہے،پاکستانی نمائندہ کی میڈیا سے بات چیت
اتوار 10 اگست 2014 15:01
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) انڈیا پاکستان مشترکہ بزنس فورم کا چوتھا اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے صنعتکاروں نے زراعت اور توانائی پر قائم کی گئی ٹاسک فورسز کی جانب سے کی گئی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر مشترکہ بزنس فورم کے بھارتی چیئرمین سنیل کانت منجل نے کہا کہ توانائی کی بطور ہائی پوٹینشل ایریا نشاندہی کی گئی ہے جس کے تحت ہم پاکستان کو بجلی برآمدکرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اس کے عوض کوئلے جیسا خام مال حاصل کریں گے۔
یاد رہے کہ آئی پی جے بی ایف حکومتی ادارہ ہے جس کے ارکان نجی شعبے کے ارکان ہے، اس کا قیام دونوں ممالک کی حکومتوں کی جانب سے کاروباری تعلقات کو وسعت دینے کے لیے 2012 میں عمل میں لایا گیا تھا۔(جاری ہے)
آئی پی جے بی ایف نے 10 شعبوں بشمول زراعت، آٹوموٹیو وانجینئرنگ، کیمیکل و پٹروکیمیکل، انفرااسٹرکچر، فارماسیوٹیکلز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، تعلیم و فنی تربیت، ہیلتھ کیر اور تصفیہ تنازع وتجارتی سہولت میں تعاون کی نشاندہی اور اس پرکام کرنے کے لیے ٹاسک فورسز قائم کیں جو اپنی اپنی حکومتوں کو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت وسرمایہ کاری بڑھانے کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کریں گی۔
اطلاعات کے مطابق بزنس فورم میں دونوں ممالک کے کاروباری رہنماوٴں نے ویزا قوانین آسان بنانے پر زور دیا۔ فورم کے اختتام صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انڈیاپاکستان مشترکہ بزنس فورم کے شریک پاکستانی چیئرمین یاور علی شاہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سب سے بڑی نان ٹیرف رکاوٹ ویزا کا معاملہ ہے، کاروباری افراد ملیں گے نہیں تو کاروبار کیسے کریں گے، ویزا ریجیم ایک اہم شعبہ ہے اور اسے کھولنے کی ضرورت ہے۔ سنیل کانت منجل نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کیلیے تاجروں کو ایک سال کے لیے ملٹی پل انٹری بزنس ویزا جاری کیا جائے، یہ ویزا کسی مخصوص شہر کے لیے نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی پولیس رپورٹنگ کی ضرورت ہونی چاہیے۔تاجروں کے ملک میں آنے اور جانے کے لیے بھی کوئی مخصوص جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ فورم اجلاس کے دوران بلاامتیاز مارکیٹ رسائی، بزنس ویزا رجیم میں نرمی اور نان ٹیرف بیریئرز کے خاتمے پر غور کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان بزنس کونسل سکندر ایم خان نے کہاکہ ہم ان آٹو پارٹس کی نشاندہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو بھارت پاکستان کو برآمد کرسکتا ہے اور جو دیگر ممالک پاکستان کو پہلے ہی ایکسپورٹ کر ر ہے ہیں تاہم دونوں ملکوں کے درمیان بینک برانچز کھولنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔اس موقع پر یاور علی شاہ نے کہا کہ بھارت کو ایم ایف این کا درجہ دینے کے حوالے سے کام مکمل ہوچکا ہے، رسمی کاروائیاں کر لی گئی ہیں اس لیے یہ وقت کا معاملہ ہے کہ جب دونوں حکومتیں ملیں گی اور اس کے لیے صحیح فورم بھی موجود ہوگا تو میرے خیال میں یہ اب ایشو نہیں رہا، پاکستانی بزنس کمیونٹی پہلے ہی بھارت کو ایم ایف این کا درجہ دینے کی حمایت کر چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ کی ملاقات کے بعد سیکریٹری تجارت کی سطح کے مذاکرات بھی متوقع ہیں۔ سنیل کانت منجل نے آٹو سیکٹر کے بارے میں کہا کہ ٹاسک فورس نے اس حوالے سے منفی فہرست میں کمی کے لیے سفارشات تیار کرلی ہیں۔سکندر ایم خان نے کہا کہ بھارت نے منفی فہرست سے نکالنے کے لیے آٹو پارٹس کی فہرست دی ہے ہم اس کا آئندہ 2 ماہ میں جائزہ لے کر ان کی نشاندہی کریں گے۔ یاور علی شان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے بھی سوچنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.