وزیر اعظم سے شہباز شریف کی ملاقات ،یوم شہدا ،لانگ مارچ پر تبادلہ خیال

اتوار 10 اگست 2014 14:48

وزیر اعظم سے شہباز شریف کی ملاقات ،یوم شہدا ،لانگ مارچ پر تبادلہ خیال

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) بد امنی اور انارکی قابل قبول نہیں دونوں لیڈرز میں قانون کی عملداری یقینی بنانے پر اتفاق۔وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی تحریک کے یوم شہداء اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو سیاسی اور عوامی تحریک کے یوم شہدا سے انتظامی بنیادوں پر نمٹنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران ملک میں بدامنی اور انارکی کی فضا قابل برداشت نہیں، قانون کی عملداری ہر حالت میں یقینی بنائی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں منہاج القرآن کے کارکنوں کے پولیس اہلکاروں پر تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :