Live Updates

عمران خان کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات سے معذرت، آ زادی ما رچ سے متعلق اب با ت نہیں ہو گی ،وقت گزر چکا،عمران خان

اتوار 10 اگست 2014 14:13

عمران خان کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات سے معذرت، آ زادی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماعمران خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات سے معذرت کرلی‘ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملاقات کا وقت گزر چکا اب ملاقات 14 اگست کے بعد ہی ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات کو کامیاب کرنے کیلئے کئی روز سے سیاسی جماعتوں کے سربراہان اپنی اپنی کوششوں میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

قومی سلامتی کانفرنس کے بعد جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد میں واقع ان کی رہائشگاہ بنی گالا میں ملاقات طے تھی۔ سراج الحق کے رابطہ کرنے پر عمران خان نے ملاقات سے انکار کردیا اور کہا کہ ملاقات کا وقت اب گزر چکا ہے‘ آزادی مارچ کے بعد ہی اب بات ہوگی۔ ادھر ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان نے ملاقات سے انکار نہیں کیا صرف یہ بات کی ہے کہ آزادی مارچ سے متعلق بات نہیں ہوگی۔ سراج الحق نے گذشتہ روز وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے بھی ملاقات کی تھی جس پر پرویز خٹک نے سراج الحق کیساتھ مل کر عمران خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات