عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف مزید 2مقدمات درج

ہفتہ 9 اگست 2014 00:04

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف مزید 2مقدمات درج

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اگست۔2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف مزید2 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ،مقدمات میں دہشتگردی ،توڑ پھوڑ،پولیس مقابلے،اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔تھانہ فیصل ٹاﺅن میں درج کئے گئے مقدمات میں گزشتہ روز کے واقعات کو بنیاد بنا کر عوامی تحریک کے متعدد رہنماﺅں اور سیکڑوں کارکنان کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر القادری اور عوامی تحریک کے کارکنان کے خلاف صوبے کے مختلف تھانوں میں رپورٹس بھی درج کی گئی ہیں اور6پولیس اہلکاروں کے اغوا کا مقدمہ بھی جلد درج کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے کارکنان نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا گھیراﺅ کرنے والے پولیس کے اہلکاروں سے تصادم کے دوران پولیس کے کھڑے کئے کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اور عوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان متعدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔طاہر القادری کے خلاف اس سے پہلے بھی چند روز قبل تھانہ داتا دربار میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔