Live Updates

عمران خان اپنے مطالبات کاآئینی حل بتائیں ، عوام کو سڑکوں پر لانا کسی مسئلے کاحل نہیں ، خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 9 اگست 2014 14:59

عمران خان اپنے مطالبات کاآئینی حل بتائیں ، عوام کو سڑکوں پر لانا کسی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے مطالبات کاآئینی حل بتائیں ، عوام کو سڑکوں پر لانا کسی مسئلے کاحل نہیں ۔ایک انٹروی میں سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان اپنے مطالبات کا آئینی حل بتائیں ،عوام کو سڑکوں پر لانا کسی مسئلے کا حل نہیں، اس سے ملک میں سیاسی افراتفری اور انتشار پھیلے گا۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے قانون سازی کے لئے اب تک کیا کوشش کی ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کو نظربند نہیں کیا جا رہا تاہم وہ اپنی نظربندی سے خوفزدہ ہیں۔ اس وقت قوم کو متحد اور یکجا کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان کو چاہیے کہ وہ ملکی استحکام اور آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات