طاہر القادری کی کینیڈین شہریت منسوخ کروانے کیلئے خط آج وفاق کو بھجوایا جائیگا،رانا مشہود

ہفتہ 9 اگست 2014 13:05

طاہر القادری کی کینیڈین شہریت منسوخ کروانے کیلئے خط آج وفاق کو بھجوایا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) طاہر القادری کی کینیڈین شہریت منسوخ کروانے کے لئے قانونی ماہرین نے خط تیار کر کے پنجاب حکومت کے سپرد کر دیا ، صوبائی وزیر قانون رانا مشہود کہتے ہیں خط آج وفاقی حکومت کو بھجوا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئینی ماہرین کی جانب سے تیار خط میں کہا گیا ہے کہ طاہر القادری پاکستان میں غیر آئینی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں جبکہ بہت سے الزامات کی تحقیقات بھی جاری ہیں لہٰذا کینیڈین شہریت منسوخ کی جائے ۔ وزیر قانون پنجاب رانا مشہود احمد کے مطابق خط آج وفاقی حکومت کو بھجوا دیا جائے گا ۔ وفاقی حکومت یہ خط کینیڈین حکومت کو ارسال کرے گی ، خط کی ایک کاپی کینیڈین سفارتخانے کو بھی بھجوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :