وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ہاوٴس کی سیکیورٹی باقاعدہ طور پر ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے کر دی گئی ، کور کمانڈر راولپنڈی اور ٹرپل ون بریگیڈ کے کے کمانڈر کی ملاقات کے بعد ٹرپل ون بریگیڈ کو پارلیمنٹ ہاوٴس کی سیکیورٹی حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا

جمعہ 8 اگست 2014 00:48

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست۔2014ء) وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ہاوٴس کی سیکیورٹی باقاعدہ طور پر ٹرپل ون برگیئڈ کے حوالے کر دی گئی ہے، کور کمانڈر راولپنڈی اور ٹرٹل ون بریگیڈ کے کے کمانڈر کی ملاقات کے بعد ٹرپل ون بریگیڈ کو پارلیمنٹ ہاوٴس کی سیکیورٹی حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں انقلاب اور آزادی مارچ کے پیش نظر سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاوٴس کی سیکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرپل ون بریگیڈ نے جمعہ کی شام سے باقاعدہ پارلیمنٹ ہاوٴس کی سیکیورٹی کے انتظامات سنبھال لئے ہے جبکہ وفاقی پولیس، رینجرز اور اے ٹی ایس کے اہلکار بھی پہلے کی طرح اپنی ڈیوٹی پر براجمان رہیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام کور کمانڈ راولپنڈی جنرل محمد باجوہ نے اسلام آباد کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور پارلیمنٹ ہا وٴس سیمت ریڈ زون کا بھی خصوصی طور پر دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران کور کمانڈر راولپنڈی نے ٹرپل ون برگیئیڈ کے کمانڈر سے بھی ملاقات کی اور اس ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ٹرپل ون بریگیڈ کو پارلیمنٹ ہاوٴس کے انتظامات پر مامور کر دیا جائے۔واضح رہے وفاقی دارالحکومت میں آرٹیکل 245کے تحت پہلے ہی سیکورٹی انتظامات فوج کے حوالے کیے جا چکے ہیں تاکہ 14اگست کی پریڈ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :