دہشت گردوں کے سرپرست شریف برادران اب اسرائیلی کردار ادا کر ہے ہیں، طاہرالقادری
جمعہ 8 اگست 2014 16:54
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکن متحد ہوجائیں اور جو رہنما پیچھے ہٹ جائیں وہ اسے چھوڑ کر دوسرے رہنما سے مل جائیں۔ لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 روز سے پولیس نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ کی جانب آنے والے تمام راستے سیل کررکھے ہیں، قرآن خوانی کے لئے آنے والوں کو پانی تک میسر نہیں، لاہور کی سول سوسائٹی یوم شہدا میں شرکت کے آنے والوں کی مہمان نوازی کرے، پنجاب حکومت اور انتظامیہ انسانی قدروں سے دور ہوچکے ہیں، وہ پنجاب حکومت کو داخلی دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔
چوہدری شجاعت، چوہدری پرویز الہٰی کی سیکیورٹی واپس لینا انتقامی کارروائی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں جس طرح دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن کیا اسی طرح عوام ان کا بھی خاتمہ کریں گے، نوازشریف اور شہبازشریف پہلے سے ہی دہشت گردوں کے سرپرست تو تھے ہی اب یہ اسرائیلی کردار ادا کررہے ہیں، انہیں سب معلوم ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو اقتدار میں لانے کے لئے کس حکومت نے سرمایہ کاری کی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کارکن اپنے حوصلے بلند رکھیں حکومت کفر سے چل سکتی ہیں ظلم سے نہیں، یوم شہدا بھی ہوگا اورانقلاب بھی آئے گا، انقلاب کے ذریعے خوشحالی کا سورج طلوع ہونے والا ہے، ہفتہ شہدا کے لئے آنے والوں کو روکنے کے لئے لگائے گئے ناکے اور رکاوٹیں غیرقانونی، غیرآئینی اور غیراخلاقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ظالموں کا ظلم زیادہ دیر نہیں رہ سکتا، گولیاں چلانے کا حکم دینے والے جاتی امرا کی خیرمنائیں، ہمارے کارکن و عوام جرات کے ساتھ نکل رہے ہیں وہ رکاوٹوں کو ٹھوکر مار کر یہاں تک پہنچیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے تمام کارکن اس ملک کے بچے ہیں۔ ہماری جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک نچلی سطح پر اقتدار عوام کو نہیں مل جاتا، حکومت کے خاتمے اور انقلاب کی تکمیل تک ہمارا مارچ ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے کارکن سن لیں کہ اگرہم دونوں میں سے جو رہنما بھی اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹ جائے تو مایوس ہونے کے بجائے اس رہنما کو چھوڑ کر دوسری جماعت کے ساتھ آگے بڑھ جائیں۔ عوام کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ اب بھی نہ نکلے تو پھرکبھی انقلاب نہیں آئے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.